آفات سے دوچار ملکوں کے لیے عالمی فنڈ ہونا چاہئے،حنا ربانی کھر

نیویارک(ڈیلی گرین گوادر)وزیر مملکت برائے اُمور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایسا فنڈ ہونا چاہیے جو ماحولیاتی آفات سے دوچار پاکستان جیسے ممالک کی مدد کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مختلف فورمز پر عالمی رہنماؤں سے ملاقات مثبت رہی۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی اس وقت پاکستان کے لیے کام کریں گے۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے سیلاب سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے