کوئٹہ شہرکوکھنڈرات میں تبدیل کرکے حکمران نظارہ دیکھ رہے ہیں، نیشنل پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی نے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے حکمران نظارہ دیکھ رہے ہیں. کوئٹہ شہر آثار قدیمہ کی شکل اختیار کرچکا ہیے سریاب روڈ سبزل روڈ قمبرانی روڈ سرکی روڈ جیسے گنجان آباد علاقوں میں چار سالوں سے لوگوں کے اربوں روپے کے مکانات دکانوں اور پلازوں کو توڑ کر انہیں بے گھر اور بیروزگار کرکے کام بند کرکے لوگوں کو تکلیف میں مبتلا کررکھے ہیں نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے کوئٹہ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں سڑکوں، گھروں اور کمرشل پلازہ کو توڑ کر عوام کو مشکلات میں ڈال کر تین سالوں سے بنانے کا نام ہی نہیں لیتے، جس سے ایک جانب بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے لوگوں کا وقت ضائع ہورہا ہے دوسری جانب لوگوں کے گھروں پلازوں دکانوں کو توڑ کر انہیں بے گھر کردیا گیا ہیے تین سالوں سے حکمرانوں کے چیہتے ٹھیکداروں نے دس دس کلومیٹر سڑکوں کو توڑ کر ایک کلومیٹر بھی پختہ سڑک نہیں بنایا۔ سریاب روڈ، سبزل روڈ، قمبرانی روڈ اور سرکی روڈ سے منتخب عوامی نمائندوں کے آنکھوں پہ پٹی اور زبان پہ تالے لگے ہیں جو کھنڈرات میں تبدیل شہر کا نظارہ دیکھ کر لطف اندوز ہورہے ہیں اصل میں یہ سب ٹھیکداروں کے سامنے بے بس ہیں کیونکہ انہوں نے ٹھیکداروں سے اپنے حصے کا حساب چھکا دیا ہیے۔ نیشنل پارٹی کے ترجمان نے واضع کیا ہیکہ نیشنل پارٹی سریاب سبزل روڈ سرکی روڈ قمبرانی روڈ سمیت کوئٹہ کے عوام کو ان بے حس جعلی حکمرانوں اور نا اہل نمائندوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا قدوسی کاررواں کے تمام کرداروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔ پارٹی نے واضع کیاکہ کوئٹہ شہر کے نصف سڑکوں کو توڑا گیا ہیے جبکہ نصف سڑکیں اہم اور اعلی سرکاری شخصیات کی سیکورٹی کی خاطر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردی گئی ہیں اسکول کے بچوں اور ملازمین کو دفاتر میں پہنچنے میں جن مشکلات کا سامنا ہیے اس سے حکومت اور بیوروکریسی خواب خرگوش میں ہے۔ نیشنل پارٹی سول سوسائٹی اور عوام کے ساتھ مل کر کوئٹہ میں ہونے والے سرکاری بے قائدگیوں اور غیر زمہ داریوں کے خلاف بھر پور احتجاج کرئے گا۔