مولانا فضل الرحمان نے ٹرانس جینڈربل کواسلام کے منافی قراردے دیا

خان پور(ڈیلی گرین گوادر) امیر جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹرانس جینڈر بل کو اسلام کے منافی قرار دے دیا۔ خان پور میں جامعہ مخزن العلوم میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سیاست مر چکی ہے، آزادی کی باتیں کرنے والا عمران خان غلام ابن غلام ابن غلام ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کے خلاف بولتا ہے اور بعد میں ان سے ملنے کے لیے ترلے کرتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی نااہل حکمران کا ٹائٹل لے لیا تھا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہمیں ایک قوم بن کر نکلنا ہو گا، عمران خان سیاسی شہید بننے کے لیے چالیں چل رہا ہے جو کامیاب نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ واحد حکومت کے جو مہنگائی کو بہت بڑا چیلنج سمجھ کر چل رہی ہے جس نے بین الاقوامی معاہدات کیے اسی نے قوم کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسایا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو آئندہ ایک سال کے اندر اندر مہنگائی کی دلدل سے نکلتا دیکھ رہا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے