لو رالائی میں فائرنگ سے لیویزرسالدارشہید، 2 اہلکارزخمی

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) لو رالائی میں فائرنگ سے لیویز رسالدار شہید،2لیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔ لیویز کے مطابق بدھ کو رسالدار میجر لیویز فورس ضلع لورالائی سردار عبدالطیف جوگیزئی، ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر لورالائی جمیل بلوچ کی خصوصی ہدایت پر لورالائی کے تحصیل میختر کے علاقہ زڑہ براڈ میں کاروائی کے لئے جا رہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے لیویز کی گاڑی پر آندھا دوھند گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود رسالدار میجر سردار عبدالطیف جوگیزئی معجزانہ طور رپر محفوظ رہے جبکہ دوسری گاڑی میں سوار نائب رسالدار حاجی خیرادین حمزازئی گولیوں کی زد میں آکرشہید جبکہ قاہر خان اور لیویز کا سپاہی زخمی ہو گیا۔ مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے