لاڑکانہ، بدنام زمانہ ڈاکو سلطو شر ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک

لاڑکانہ (ڈیلی گرین گوادر)سندھ پنجاب بارڈر پر گھوٹکی پولیس مقابلے میں بدنامہ زمانہ ڈاکو سلطو شر ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر تنیو کے مطابق گھوٹکی پولیس کی جانب سے سندھ پنجاب بارڈر پر کارروائی کی گئی جس کے دوران سلطو شر ڈاکو ساتھی سمیت مارا گیا۔

تنویر تنیو کا کہنا تھا کہ ڈاکو پنجاب اور سندھ میں وارداتیں اور اغواء برائے تاوان کے ایک سو سے زائد کیسز میں مطلوب تھا، سلطو شر پر ایک کروڑ روپے انعام مقرر تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے