سیلاب متاثرین کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، نواب ثناء اللہ زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلاب کے تباہی مچادی ہے تباہ حال عوام انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں،سیلاب متاثرین کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انکی ہر ممکن امداد کریں گے، صوبے کے عوام کی نظریں پیپلز پارٹی پر ہیں آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا جس میں بلوچستان کے عوام کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں گے۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری، صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے بدھ کو سابق ایم پی اے بسنت لال گلشن کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اور پارٹی کارکناں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے بسنت لال گلشن نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری، صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے بسنت لال گلشن کو پارٹی پرچم کا مفلر پہنایا اور پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے علاقے سیلاب کے باعث بری طرح متاثر ہوئے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ایک لائحہ عمل مرتب کیا جائے جس کے ذریعے ہر شخص کی داد رسی ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہر کارکن سیلاب سے متاثرین بہن،بھائیوں کی تکلیف میں انکے ساتھ کھڑا ہے ہم حکومتی، پارٹی اور ذاتی سطح پر سیلاب متاثرین کی بحالی کا مشن جاری رکھیں گے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور معاونت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں لوگ پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے جوک درجوق شمو لیت کر ہے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے لئے کام کیا ہے اور انکے مسائل انکے دہلیز پر حل کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی قو ت سے پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں مرکزاور بلو چستان میں حکومت بنائے گی جس کے بعد صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل انکی دہلیز حل ہوں گے۔دریں اثناء سماجی کارکنان اسماء کاکڑ،بسماء کاکڑ، عطا محمد، منیر احمد اور آئیسہ کاکڑ نے نواب ثناء اللہ خان زہری سے ملا قات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولت اختیار کر نے کا اعلان کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے