خواتین ہمارے معاشرے اور سیاست میں کلیدی کردار کی حامل ہیں،روزی خان کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل روزی خان کاکڑنے کہا ہے کہ خواتین ہمارے معاشرے اور سیاست میں کلیدی کردار کی حامل ہیں خواتین نے اپنی سیاسی جدوجہد سے ہمیشہ اپنی طاقت کا لوہا منوایا ہے،خواتین کو مناسب نمائندگی دیئے بغیرملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔ یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی صوبائی کابینہ، کوئٹہ ڈویژن،ڈسٹرکٹ کوئٹہ اور کوئٹہ سٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پیپلز خواتین ونگ بلوچستان کی سنیئر نائب کلثوم افتخار، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سکینہ عبداللہ خان، نائب صدر پروین مینگل، نائب صدر محمودہ نسرین، نائب صدر ماجبین خالد جمالی، رابطہ سیکرٹری حور شاہوانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثناء درانی،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجدہ بنگلزئی، صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر فائزہ پوپلزئی ڈویژنل صدر خدیجہ زہری، انفارمیشن سیکرٹری ایڈوکیٹ رخسانہ بلوچ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کی صدر بلقیس اعوان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری بلقیس انجم بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری ماروی راجپوت، فنانس سیکرٹری عزیزہ بی بی، نائب صدر نسیمہ کاسی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری گل زرینہ،سٹی صدر نرگس مصطفٰی، نائب صدر روزینہ شکور، نائب صدر زبیدہ شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حمیرا ظہور اورڈپٹی جنرل سیکرٹری کوئٹہ سٹی ارم مرزا،پیپلزپارٹی کے صوبائی رابطہ سیکرٹری حاجی ربانی خلجی، سیکرٹری ریکارڈ در محمد ہزارہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام محی الدین رند ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حاجی قاسم اچکزئی اور ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر اختر شاہ مندوخیل نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں کلثوم افتخار، سکینہ عبداللہ خان، پروین مینگل، خالد جمالی، محمودہ نسرین، ثناء درانی، خدیجہ زہری، بلقیس اعوان، نرگس مصطفٰی اور دیگر نے ایجنڈے کے مطابق تفصیلی تبادلہ خیال اور مختلف درپیش مسائل پر تجاویز اور رپورٹ اجلاس میں پیش کی اجلاس سے صوبائی جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود خواتین کی کارکردگی بہت بہتر ہے جس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے خصوصا سیلاب سے متاثرہ خواتین کو وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی امداد اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے خواتین میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کیلئے خواتین ونگ کا کردار بہت اہم ہے امید ہے کہ پیپلز خواتین ونگ اپنی ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے اور سیاست میں کلیدی کردار کی حامل ہیں خواتین نے اپنی سیاسی جدوجہد سے ہمیشہ اپنی طاقت کا لوہا منوایا ہے پاکستان میں اگر خواتین کی قربانیوں اور جدوجہد کی بات کی جائے توپیپلز پارٹی اس دوڑ میں صف اول پر آتی ہے کیونکہ مسلمہ امہ میں پہلی خاتون وزیراعظم بننے والی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا تعلق بھی اسی پارٹی سے تھا جنہوں نے اپنے والد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد بطور خاتون ملک کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی اور ضیاء الحق جیسے ظالم ڈکٹیٹر کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا شہید محترمہ بینظیر کی جدوجہد کی بدولت ملک میں جمہوریت بحال ہوئی اور محترمہ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں ان کی شاندار جدوجہد کا اعتراف نہ صرف اندرون ملک بلکہ دنیا بھر میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جو پاکستان کی خواتین کے حقوق کے فروغ اور تحفظ دینے کے لئے ہمیشہ پرعزم رہی ہے پیپلز خواتین ونگ بلوچستان کو اپنی قائد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی حقوق کی سیاسی جدوجہد میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔