چیف آف گرگینہ سردارلیاقت علی مرئی کا سیاسی دوستوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنماء نوابزادہ میر شادن خان شاہوانی کی قیادت میں چیف آف گرگینہ سردارلیاقت علی مرئی چیف آف تیریچی رئیس عبدالودود دہہوار میر بہاول خان مرئی میر جمعہ خان مرئی میر عبدالحمید شاہوانی میر عابد چافظ نصیر احمد میر شیر احمد مرئی نے ملاقات کرکے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہزاروں قبائل اور سیاسی دوستوں کے ہمراہ باقاعدہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیاچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے نئے شامل ہونے والے قبائلی شخصیات سردار لیاقت علی مرئی رئیس عبدالودود دہہوار کو پاکستان پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت پارٹی کے لئے باعث تقویت ہے بلوچستان کے قبائلی شخصیات اور سردار صاحبان کا پاکستان کے قومی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچم تلے جمع ہونا ایک خوش آئندہ عمل ہے پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی وحدت کی علامت ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی جدوجہد کا مقصد ہی غریب اور متوسط طبقات کو اوپر اٹھانا تھا ہمارے پارٹی کا منشور ہے روٹی اور کپڑا مکان ہمارے سیاست کا محور ہے غریب عوام کی خدمت اور ان کی حقوق جوآئین پاکستان نے دیا ہے وہ ان کی دہلیز تک پہنچانا پاکستان پیپلز پارٹی کے قیادت نے پسے ہوئے مظلوم اور محکوم طبقات کے حقوق کے لئے ہرفورم پر ہمیشہ موثر انداز میں آواز بلند کی ہے اسی کی پاداش میں پارٹی قائدین تختہ دار پر لٹکاگئے یا دہشت گردی کے ذریعے انہے راستے سے ہٹایا گیا چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہوگا عوام اپنے حقیقی لیڈروں کو پہچان چکے ہیں اس لیے پارٹی کارکنان جوش جذبے کے ساتھ پارٹی پیغام کو گھر گھر تک پہنچائیچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے چیف آف بیرک نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی کے کاوشوں اور خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ سردارلیاقت علی مرئی رئیس عبدالودود دہہوار کی شمولیت نوابزادہ کی پرخلوص کوششوں سے ممکن ہوا جو کہ باعث افتخار ہیاس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے