سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں تاخیر سے مایوسی پھیل رہی ہے، مولانا عبد الرحمن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے مختلف پروگراموں اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں تاخیر سے مایوسی پھیل رہی ہے، سروے شدہ مکانات کی تعمیر کا آغاز ہونا چاہییے، سیلاب سے کوئٹہ زیادہ متاثر ہوا ہے، گنجان آبادی کے اکثر گھر بہہ گئے، بہت سارے پل ٹوٹ چکے ہیں، اس سلسلے میں سیاست سے بالاتر ہوکر خالص انسانی بنیادوں پر جمعیت علماء اسلام کام کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ جن متاثرین نے اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کی تعمیر کی ہے اسے سروے میں شامل کرنا لازمی ہے، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملک بھر کے کارکنوں کو حکم دیا ہے کہ وہ مذہب اور ذات سے بالاتر ہوکر بلاتفرق پوری ایمانداری سے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائی جائے دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا قاری مہراللہ، مولانا شیخ احمد جان، مولانا محمد ہاشم خیشکی، مولانا محمد ایوب ،مولانا شیخ عبد الاحد محمد حسنی،مولانا محمد اشرف جان،مولاناحافظ عبدالحق حقانی،مولانا غلام نبی محمدی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمد،حافظ شبیر احمد مدنی،مولاناعبدالغفور مدنی، مفتی عبدالسلام رئیسانی، حاجی محمد شاہ لالا، حاجی ولی محمد بڑیچ،حافظ سراج الدین، حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل، حاجی ظفراللہ کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالغنی شہزاد،حافظ خلیل احمد سا رنگزئی، مولانا جمال الدین حقانی، مولانا محمد طاہرتوحیدی،مولانا مفتی نیک محمد فاروقی، چوہدری محمد عاطف،میر فاروق لا نگو،ناظم مالیات میر سرفراز شاہوانی، حاجی قاسم خان خلجی، مفتی رحمت اللہ،مولانا محمد عارف شمشیر،،سالار حافظ سید سعداللہ آغا،حاجی عبداللہ سلیمانخیل، حاجی صالح محمد، مولانا سردار محمدنورزئی،مفتی ابوبکر، حافظ رحمن گل اور دیگر نے کہا ہے کہ سیلاب اور طوفانی بارشوں سے پہلے مرحلے میں سریاب اور دوسرے مرحلے میں ہنہ اوڑک سمیت پورا کوئٹہ متاثر ہوا ہے اکثر متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ ان کی زندگی کے نظام کو فوری طور بحال کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے