اراکین پارلیمنٹ پر ٹول ٹیکس معاف کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل ہائی وے کونسل نے پارلیمنٹرینز کو ٹول ٹیکس سے مستشنیٰ قرار دے دیا۔ لاہور اور اسلام آباد موٹروے پر سفر کرنے والے پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں پر اب ٹول ٹیکس لاگو نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنا تعارف کروا کے جاسکیں گے۔

نیشنل ہائی وے کونسل کے مطابق اراکین قومی، صوبائی اور سینیٹرز کو ٹول ٹیکس سے استشنیٰ کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل ایم ٹو پر پارلیمنٹرینز پر ٹیکس چھوٹ کو ختم کیا گیاتھا، جس کے تحت انہیں بھی عام عوام کی طرح ٹول سے گزرنے پر مقررہ فیس ادا کرنا پڑتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے