کوئٹہ شہر کے مختلف مسائل میں منشیا ت کی لعنت، گن کلچراور بے ہنگم ٹریفک سب سے بڑے مسلئے ہیں،آئی جی پولیس بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے سینٹرل پولیس آفس بل مقابل مشن چوک پر ہفتہ ٹریفک کا افتتاح کیا۔ ہفتہ ٹریفک 19ستمبر تا 25ستمبر منایا جار ہا ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہفتہ ٹریفک کے دوران ٹریفک پولیس کوئی چالان نہیں کرے گی بلکہ نرمی سے پیش آتے ہوئے روڈ یوزرز کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرے گی بلوچستان پولیس چیف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کے مختلف مسائل میں منشیا ت کی لعنت، گن کلچراور بے ہنگم ٹریفک سب سے بڑے مسلئے ہیں ان تینوں مسائل کو ختم کرنے کیلئے بلوچستان پولیس پوری طرح متحرک ہے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ مذکورہ مسائل کو ختم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا اور عوام کو انشاء اللہ جلد ہی اچھی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ تاہم ان تمام مسائل کو جڑ ھ سے اکھاڑنے کیلئے پولیس کو عوام کی سپورٹ درکار ہے اور میں اْمید رکھتا ہوں کہ وہ بلوچستان پولیس کی محنت کی قدر کرتے ہوئے کوئٹہ شہر بلکہ پورے صوبے میں ان مسائل کو ختم کرنے میں ان کی مدد کریں گے۔ یاد رہے کوئی بھی منصوبہ عوام کے سپورٹ کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔آئی جی پولیس بلوچستان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی روانی کی راہ میں حائل مسائل گزشتہ ادوار کی طرح آج بھی اپنی قد آورحالت میں کھٹرے ہیں کوئٹہ شہر کے دیرینہ مسائل کے مستقل حل کیلئے ٹریفک انجیئرنگ بیوروکا قیام، پارکنگ پلازہ جات کی تعمیر، مختلف چوراہوں پر ٹریفک سگنلز کی تنصیب، تنگ سڑکوں کو چوڑا کرنا، موٹر گاڑیوں اور گیرجز کی شہری حدود سے باہر منتقلی اور شہر میں بلڈنگ کوڈ پر عمل درآمد کروایا جانا لازمی ہیں۔آئی جی پولیس بلوچستان نے مزید کہاکہ ٹریفک اہلکار ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم کے دوران شہریوں خاصوصاً شاپنگ پلازوں ہسپتالوں کے انتظامیہ اور شہر میں مختلف قسم گاڑیوں،رکشوں کے ڈرائیور اور موٹرسائیکل سوار وں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کر تے ہوئے بتائیں کہ ٹریفک قوانین سے مکمل طور پربہرہ ورہونے سے شہریوں میں احسا س ذمہ داری پیدا ہوتی ہے جس میں وہ مخصوص جگہوں پر گاڑیوں کی پارکنگ کرنے کے علاوہ زیبرا کراسنگ، ٹریفک سگنل کے پیدل چلنے والوں کا احترام کے علاوہ ڈبل پارکنگ اور سڑکوں کے کونوں پر گاڑی پارکنگ سے اجتناب کریں گے جس سے کافی حد تک ٹریفک کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی ہمارے معاشر ے میں پڑھے لکھے افرادمیں ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی ٹریفک کا فی حد تک مسائل کا شکار ہے ٹریفک اہلکاروں کی موجودگی اور غیر موجودگی کے بغیر ہی احسا س ذمہ داری کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ کریں تو ٹریفک مسائل کا فی حد تک حل ہونے میں مدد ملی سکتی ہے انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے ڈرائیونگ کے دوران اپنی اور دوسروں کی قیمتی جان بچانے میں بھی کامیاب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک سگنلز کو جلدفعال کیا جائے گا تاہم ٹریفک پولیس کی طر ف سے بار بار توجہ دلانے پر حکومت بلوچستان نے کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات چائنا چوک، منان چوک، سائنس کالج چوک، سمنگلی زرغون کراس، اور T&T چوک پر ٹریفک کے سگنلوں کو مر مت اورجلد بحال کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ہاکی چوک اور سبزل اسپنی کراس پر مستقبل قریب میں نیا سگنل لگایا جائیگا۔مستقبل میں ٹریفک پولیس کی طرف سے FMریڈیو چینل، ٹریفک ڈرائیونگ سکول (بذریعہ جدید مشینری SIMULATOR) اور موجودہ لائسنسنگ سسٹم کو مزید توسیع دینے)لائسنسنگ موبائل وین) کے منصوبے قابل ذکر ہیں۔ FMچینل کیلئے PEMRAاور ڈرائیونگ سکول کی منظوری کیلئے کام ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے