کوئٹہ شہر میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،فاروق عبداللہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں کسی بھی متاثرین سے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی عوام سروے ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں لہذا 20 ستمبر تک نجی املاک کے نقصانات کا سروے مکمل کر لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے جائزہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بروری روڈ پر حالیہ بارشوں اور سیلاب سے سرکاری اور نیم سرکاری املاک کو نقصانات کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے سروے کا کام تیزی سے جاری ہے اور تمام علاقوں میں ٹیمیں املاک کے نقصانات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ جمع کروارہی ہیں جس کے بعد متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سرکاری و نیم سرکاری عمارات و املاک کے نقصانات کا جائزہ لینے اور متاثرین کی داد رسی کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے بروری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ بھی لیا اور عوام سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل بھی دلجمعی سے سنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے