مخالفین کی اس سے بڑی سزا کیا ہوگی؟وہ نواز شریف کو پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے دیکھ رہے ہیں،مریم نواز
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہرحد پار کرلی۔ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے اپنے ٹویٹ بیان میں کہا کہ مخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی؟ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔