اوپن مارکیٹ میں ڈالر 245 روپے کا ہوگیا

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)ڈالر کی قدر میں مسلسل 12 ویں روز اضافہ ہوا ہے۔پیر کو ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1روپے 66 پیسے مہنگا ہوکر 238 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔ دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے7پیسےمہنگا ہوکر 237روپے91پیسےپربند ہوا۔12 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 19 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 244 روپے کا ہوگیا تاہم دن کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپےمہنگا ہوکر245روپےکاہوگیا۔

پیر کو دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 236.84 روپے پر بند ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 241 روپے پر بند ہوا تھا۔اس دوران ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 2600 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ڈیلرز کےمطابق اگست میں 1 ارب ڈالر کی ریکارڈ فوڈ امپورٹ سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈیلرز کا کہنا تھا کہ امپورٹرز کو بینکوں سے ڈالرز دستیاب نہیں ہیں،قیمت بڑھتی دیکھ کر ایکسپورٹرز نے اپنے ڈالرز روک لئے ہیں۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کیلٸے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے