اسکردو میں زلزلہ، پہاڑ سے پتھر گرنے سے روڈ بلاک، کئی افراد زخمی

اسکردو (ڈیلی گرین گوادر)اسکردو کے سب ڈویژن روندو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق روندو میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.3 اور زیز زمین گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسکردو کے سب ڈویژن روندو میں آنے والے پہاڑ سے پتھر گرنے کے باعث گلگت اسکردو روڈ بلاک ہو گئی اور پتھر لگنے سے کئی مسافر زخمی ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے کے بعد پہاڑ سے گرنے والے بڑے پتھر سڑک پر موجود گاڑیوں پر گرے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے