ڈیرہ اللہ یار، خیمے سےلاپتہ ہونے والی بچی19روزگزرجانے کے باوجودتاحال نہ مل سکی
ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار میں خیمے سے لاپتہ ہونے والی سیلاب متاثرہ بچی 19 روز گزر جانے کے باوجود تاحال نہ مل سکی وزیراعلیٰ بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ کا بچی بازیاب ہونے کا دعویٰ بھی غلط ثابت ہوگیا کمسن بچی کے والدین بیٹی کی جدائی کے غم میں نڈھال ہیں حکومت اور انتظامیہ سے مایوس والدین نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کی تلاش شروع کر دی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں حالیہ سیلاب کے دوران بے گھر ہو کر ڈیرہ اللہ یار-اوستا محمد روڈ پر خیمے میں پناہ لینے والے محنت کش عبدالباقی لاشاری کی پانچ سالہ بیٹی نغمہ کو خیمے سے لاپتہ ہوئے 19 روز گزر گئے بچی کے لاپتہ ہونے کی اطلاعی رپورٹ ڈیرہ اللہ یار تھانہ میں درج ہونے کے باوجود پولیس نے کیس پر توجہ نہیں تاہم نجی نیوز چینل پر بچی کی گمشدگی کی خبر نشر ہونے کے بعد پولیس متحرک ہوگئی اور دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر شامل تفتیش کیا گیا لیکن دوران تفتیش پولیس مشتبہ افراد سے بچی کا سراغ نہ ملنے پر پولیس نے دونوں افراد کو رہا کر دیا معاملہ نیشنل میڈیا پر آنے کے بعد بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے نجی نیوز چینل سے گفتگو میں بچی کے بازیاب ہو کر والدین کو حوالگی کا دعویٰ بھی جھوٹ ثابت ہوا لاپتہ ہونے والی بچی کے والدین نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکی بچی 31 اگست کو رات کے وقت لاپتہ ہوگئی آج بچی کو لاپتہ ہوئے 19 روز گزر چکے ہیں بچی کا کوئی سراغ نہ ملا بچی کی والدہ کا رو رو کر برا حال ہو چکا ہے حکومت اور انتظامیہ سے مایوس کمسن بچی کے والدین نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کی تلاش شروع کر دی۔