پاکستان تاریخ کے بدترین بحران سے گزاررہا ہے،کمونیسٹ پارٹی آف چائنہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) دی انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی آف کمونیسٹ پارٹی آف چائنہ نے کہا کہ دی انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی آف کمونیسٹ پارٹی آف چائنہ نے پاکستان میں چائنا ایمبیسی آف پیپلز آف ریپبلک آف چائنہ کے ذریعہ پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے راشن اور امدادی سامان پاکستان کے قومی صوبائی اور ریجنل سیاسی پارٹیوں کے ذریعے تقسیم کیا جس میں جمہوری وطن پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور دیگر بھی موجود ہیں اس کے علاوہ اس سلسلے جاری ہے جو آنے والے دنوں میں ان کے علاوہ دیگر سیاسی پارٹیوں کو بھی دیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ بیان میں کہا گیا کہ اس وقت پاکستان تاریخ کے بدترین بحران سے گزار رہا ہے جہاں سیلاب کی تباہی سے لاکھوں گھرانے بے گھر،فصلیں او باغات بنجر، ضروریات زندگی مفلوج اور انفراسٹرکچر مکمل تباہ ہو چکا ہے پاکستانی عوام بنیادی ضرویات سے مکمل محروم ہو گئے ہیں لیکن ایک بار پھر چائنہ کے عوام اور چائنیز حکومت نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر راشن، امدادی سامان، ٹینٹس، خیمے ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کے سامان پہنچا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ چائنہ ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے۔بیان میں ان تمام سیاسی جماعتوں کے قیادت اور عوام کا تذکرہ کیا گیا کہ انہوں نے چائنیز حکومت کی امداد پر انکا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو خوش آئند ہے ا راشن اور امدادی سامان کوئٹہ، پشتون آباد کلی ناصران،ہنہ اوڑک، سریاب، ہزارہ ٹاون اور دیگر ڈسٹرکٹس قلات، خاران، نصیر آباد، جعفر آباد، اوستہ محمد، چارسدہ پشاور اور دیگر شہروں میں تقسیم کیا جسکا سلسلہ تاحال جاری ہے۔