منشیات فروش موت کے سوداگر، نشے کے عادی افراد معاشرے کا ناسور ہیں،ڈاکٹر قاسم بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان غریبوں کی پارٹی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر قاسم بلوچ نے کوئٹہ کے سٹی نالہ اور دیگر مقامات اور مستونگ سمیت متعدد دیگر علاقوں میں منشیات فروشوں اور اس کے عادی افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ منشیات فروش موت کے سوداگر،انسانیت کے قاتل جبکہ نشے کے عادی افراد معاشرے کا ناسور ہیں ان جرائم پیشہ افراد اور ان کے کمین گاہوں کے خلاف آپریشن سے کوئٹہ مستونگ اور دیگر علاقوں کے عوام کو سکون اور چین ملا ہے معاشرے کا ہر درداں بے ضمیروں سے پریشان اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے فکر مند تھا کیونکہ منشیات فروشی اور اس کا استعمال عام ہو چکا تھا ڈی آئی جی پولیس بلوچستان اور ان کی ٹیم نے اپنی جانیں داؤ پر لگا کر جرات کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان غریبوں کی پارٹی منشیات فروشوں اور اس کے عادی افراد کے خلاف ہر قسم کے مہم میں ساتھ ہے۔ان کاروائیوں پر عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔