مسلم لیگ کا اہم اجلاس آج لندن میں ہوگا، اہم فیصلے متوقع

لندن(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم ليگ نواز کا اہم اجلاس آج بروز اتوار 18 ستمبر کو لندن ميں ہو رہا ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔لندن میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شريف کريں گے، اجلاس میں شرکت کیلئے وزيراعظم شہباز شريف بھی برطانيہ میں موجود ہیں، جو اجلاس سے قبل نواز شریف سے آج ملاقات بھی کریں گے۔بڑی بيٹھک ميں نومبر کے اہم فيصلے سے متعلق مشاورت ہوگی۔ پنجاب میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر مشاورت آج ہونے والے اجلاس میں زیر غور آئے گی۔

اجلاس میں حکومتی اتحادی اور سابق صدرِ مملکت پاکستان آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حالیہ رابطوں پر نواز شريف شرکا کو آگاہ کريں گے۔اجلاس سے متعلق وفاقی وزير خرم دستگير کا کہنا ہے کہ وزيراعظم شہباز شریف آرمی چيف کی تعيناتی نواز شريف کی مشاورت سے کريں گے۔

اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی لندن پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس میں ملک کی معاشی صورت حال کے معاملات بھی زیرغور آئیں گے۔بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف پیر کو ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ جس کے بعد وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا کے شہر نیویارک روانہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے