مستونگ شہرمیں مسلسل ڈکیتی کے وارداتوں نے تاجروں کا جینا حرام کر دیاہے، عبدالرحیم کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،حضرت علی اچکزئی،قیوم آغا،میر یاسین مینگل،سعداللہ اچکزئی،حاجی ہاشم کاکڑ،عبدالخالق آغا،حاجی ظفر کاکڑ،حاجی حمداللہ ترین،دوست محمد آغا،حاجی خدائیدوست،خرم اختر،حاجی ودان علی کاکڑ،عطامحمد کاکڑ،ظہور آغا،حاجی محمد یونس،نقیب کاکڑ،عزیز بازئی، قاہر ترین،عنایت دورانی،شکور خلیجی عبدالعلی دمڑ،احسان کاکڑ،نعمت ودیگر نے کہا ہے کہ مستونگ بازار میں چوری ڈکیتی کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد ہورہا ہے کوئٹہ روڑ پر واقع السروری ٹریڈرزایندجنرل سٹورکونامعلوم چوروں نے دن دہاڑے لوٹ لیا۔جس کے خلاف مرکزی انجمن تاجران مستونگ کے صدرثناء بلوچ نے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا تھا مگر نئے ایس ایس پی مستونگ نعیم اچکزئی جو کہ ایک ایماندار اور مخلص پولیس آفیسر کی تعینات کی وجہ سے معطل کیا گیا بھر بھی شہرکے اکثر دکانیں اور مارکٹیں بند ہوگے مستونگ شہرمیں مسلسل ڈکیتی کے وارداتوں نے مستونگ کے تاجروں کا جینا حرام کر دیاہے اگرانتظامیہ تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو تاجربرادری دکانوں کی چابیاں تھانے میں جمع کرکے روڑوں پربیٹھ جائینگے۔تاجروں نے کروڑوں روپیانویسٹ کیاہے لیکن انکے جان اور مال کوخطرہ ہے مستونگ کے تاجروں نے مسلسل تین دن ہڑتال اورروڑبلاک کی کال دی تھی نئے ایس ایس پی نعیم اچکزئی کی تعینات کی ہونے کی وجہ سے اورانتظامیہ و دیگراعلی حکام کی اپیل پر فی الحال 3دن کیلئے ہڑتال مؤخر کر دیا ہے اور اگر بھر بھی چوروں کوگرفتارنہیں کیاگیا اور چوری و ڈکیتی کاسلسلہ جاری رہا توہم ہڑتال کی کال دینے پرمجبور ہونگے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے