مجموعی طور پر ہم مخصوص طبقے کے غلام ہیں،سردار اخترجان مینگل

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اخترجان مینگل نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر ہم سب ایک مخصوص طبقے کے غلام ہیں۔کراچی میں اپنے والد سردار عطا اللّٰہ مینگل کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں اختر مینگل نے کہا کہ حقیقت میں ہمیں غلامی کی ان زنجیروں سے پیار ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان زنجیروں سے جو بھی آزاد کروانے کی کوشش کرتا ہے، ہم اُس کا منہ نوچتے ہیں۔بی این پی مینگل کے سربراہ نے مزید کہا کہ سردار عطا اللّٰہ مینگل نے جلاوطنی برداشت کی، پوچھتا ہوں کیا ہم نے اُن کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے