قلات میں سیلاب متاثرین کے لئے المقصود فاؤنڈیشن کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں سیلاب سے متاثرین کے لئے المقصود فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں ہومیو پیتھک کے ماہرمریضوں کا مفت علاج او انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق قلات میں ہومیو پیتھک ینگ ڈاکٹرز کی ڈاکٹرزکی جانب سے مغلزئی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیاگیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی۔ کیمپ میں ینگ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر محسن ملک ڈاکٹر انور صدیقی ڈاکٹر طارق ڈاکٹر عامرراجپوت ڈاکٹر جنید بخاری لیڈی ڈاکٹر زرینہ عامرعصمت صباح فرح دیبہ نے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی۔اس موقع پر المقصود فاؤنڈیشن بلوچستان کے رہنما ء جمیل احمد محمد شہی نے کہا کہ المقصود فاؤنڈیشن کی جانب سے قلات کے سیلاب متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ لگاناخوش آئند ہے حالیہ بارشوں کے بعد مختلف بیماریاں پھیل چکی ہیں لوگ بہت غریب ہیں قلات سے باہر اپنا علاج نہیں کراسکتے المقصود فاؤنڈیشن کی جانب سے اس قسم کے کیمپس آئندہ بھی لگنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے