عالمی ادارہ برائے صحت اوریونیسیف کے تعاون سے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی 12 روزہ ویکسینیشن مہم 3 اکتوبرسے شروع ہوگی

دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) محکمہ صحت، عالمی ادارہ برائے صحت اور یونیسیف کے تعاون سے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی 12 روزہ ویکسینیشن مہم 3 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ اس سلسلے میں عملے کی تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ دیگر تیاریاں بھی کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چاغی ڈاکٹر کہور بلوچ اور ڈبلیو ایچ او کے ڈویڑنل آفیسر ڈاکٹر حسن جان بلوچ نے تربیتی ورکشاپس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر کہور بلوچ کے مطابق ٹائیفائیڈ کانجوگیٹ ویکسینیشن(ٹی سی وی) مہم کے دوران 9 ماہ سے پانچ سال تک ں چوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ یہ مہم ضلع چاغی کے تین کونسل کونسلز دالبندین ٹاؤن دالبندین صدر اور چاغی ولیج میں ہوگی کیونکہ ٹائیفائیڈ کے کیسز زیادہ تر گنجان آباد علاقوں میں رپورٹ ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق ٹائیفائیڈ کا ویکسین بالکل محفوظ اور انتہائی مفید ہے جس سے شدت اختیار کرتی اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ان کے مطابق اس مہم کے دوران پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے