کوئٹہ میں شہدائے کربلاکے چہلم کا جلوس روایتی راستے پر رواں دواں،سیکورٹی کے سخت انتظامات، شہر میں موبائل سروس بند

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) شہدائے کربلا کے چہلم کا جلوس صبح 9 بجے برآمد ہواجلوس امام بارگاہ حسینی سیدآباد علمدار روڈ کوئٹہ سے برآمد ہوا جلوس میں انجمن ناصرالعزاء اور امام بارگاہ کلاں میکانگی روڈ کے دستے اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہواعلمدار روڈ پرمرکزی جلوس میں شامل ہواجلوس کی قیادت بلوچستان شعیہ کانفرنس کے صدرحاجی محمد جوادرفعی کررہے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی موجود رہے چہلم کے سلسلے میں نکالے گئے جلوس میں کل 22 دستے شامل ہیں جلوس علمدار روڈ سے ہوتا ہوا تاج محمد روڈ،سردار اسحاق خان روڈ،یزدان،خان روڈ اور پھرعلمدار روڈ سے ہوتا ہوا مغرب کے وقت بہشت زینب قبرستان میں اختتام پذیر ہوگا اور قبرستان میں علما و زاکرین خطابات کریں گے اور دعا کی جائے گی جلوس کے موقع 3ہزار پولیس اور 2ہزار ایف سی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہیلی کاپٹر سے جلوس کی نگرانی جاری ہے۔ جلوس کے موقع پر شہر میں موبائل سروس بند ہے ڈی آئی جی کوئٹہ اضفر مہسر جلوس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ 23 سو سے زائد ایلاکر حفاظتی ڈیوٹیاں دے رہے ہیں جبکہ شہر کے دونوں علاقوں میں برآمد ہونے والے جلوسوں کیلئے صرف ایک ایک داخلہ راستہ رکھا گیا اور سیکورٹی پاسسز کے بغیر پولیس کا اہلکاروں کو بھی جلوس میں داخلے کی اجازت نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے