ڈیرہ غازی خان کی عدالت نے رانا ثنا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

ڈیرہ غازی خان(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ غازی خان کی انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت نے عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو طلب کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ اور چیئرمین نادرا کو چار اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

عدالت نے تھانہ گدائی کے زیر سماعت مقدمے کے نامزد ملزم محسن مختیار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔اطلاعات کے مطابق فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے اور عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر عدالت نے وفاقی وزیر کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے