پنجاب، تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت قانون سازی کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے سخت قانون سازی کا فیصلہ کر لیا۔

اس ضمن میں منعقدہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے رحجان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2022 قانون کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کو پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس پولیس اسٹیشن بھی بنائے جائیں گے۔اجلاس میں منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال پر سزائیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ منشیات کے سدباب کیلئے خود مختار ادارہ قائم کیا جائے گا اور خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے