نوشکی پولیس کی کاروائی، اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 ملزمان گرفتارمغوی با زیا ب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نوشکی پو لیس کی کاروائی، اغواء برائے تاوان میں ملوث 3ملزمان کو گر فتار کر کے مغوی کو با زیا ب کر لیا۔ پو لیس کے مطابق ہفتہ کو نو شکی پو لیس کو اطلاع ملی کہ ممتاز الدین بڑیچ نا می شخص کو 60لاکھ روپے تاوان کے لئے اغواء کر لیا جس پر نو شکی پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے 8گھنٹے کے اندر فائرنگ کے تبادلے میں علیم خان بادینی، نذر مینگل اور علی احمد مینگل نامی تین اغوا کاروں کو اسلحہ ایک گاڑی اور مو ٹر سائیکل سمیت گر فتار کر کے مغوی ممتاز الدین بڑیچ کو بازیاب کرلیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے