مردان، ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

مردان(ڈیلی گرین گوادر) مردان میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق رنگ روڈ پر ڈمپر نے کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رسالپور سے تعلق رکھنے والے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں اسحاق اس کی بیوی، سعادت اور اس کی ماں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے