سیلابی پانی کو راستہ دینے کیلئے ڈیرہ اللہ یار روڈ پر کٹ لگادیا گیا
ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ اللہ یارروڈ پر خان پور پل کے قریب سیلابی پانی کو راستہ دینے کیلئے کٹ لگادیا گیا۔کمشنرنصیرآباد ڈویژن کے مطابق ڈیرہ اللہ یار روڈ پر کٹ لگنے کے سبب سڑک کو 72 گھنٹے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔کمشنر نصیر آباد کے مطابق ڈیرہ اللہ یار بائی پاس کی قریبی آبادی میں اب بھی 8 فٹ سیلابی پانی جمع ہے۔