زرداری، نواز اور فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے،شیخ رشید
روالپنڈی (ڈیلی گرین گوادر)سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہنا ہے کہ پنجاب کی حکومت گرانےوالےمرکزکی فکرکریں، زرداری، نواز اور فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کہنا تھا کہ 6 ماہ میں ملکی معیشت سدھرنے کے بجائے اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے، برآمدات نہیں بڑھ رہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور ڈالرنہیں رک رہا، آٹا اورپیٹرول نایاب ہے، مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے، نہ باہر سے امدادآئی اور نہ اندر سے مدد ملی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے، ثمرقند میں بلاول کا چہرہ پڑھا جاسکتا ہے، گینگ آف تھری زرداری، نواز،فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب کی حکومت گرانے والے مرکز کی فکرکریں، آصف زرداری بے شک لاہور بیٹھیں، الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، عمران خان اگلی انتخابی مہم سندھ سے شروع کرے گا۔
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ہمارے دور میں بھی ایم کیو ایم (MQM) کو دو وزارتیں ملی تھیں، لیکن کوئی لاش نہیں ملی، جب کہ موجودہ حکومت نے بھی انہیں دو وزارتیں دیں، اور ساتھ ہی ان کو کراچی سے بھی فارغ کردیا۔