جمعیت علماء اسلام نے بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام نے بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ چند روز میں صوبائی کابینہ میں رد و بدل متوقع۔ جمعیت علماء اسلام کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں جمعیت علماء اسلام کی بلوچستان حکومت میں شمولیت سے متعلق مشاورت کی گئی اور طویل مشاورت کے بعد یہ طے کیا گیا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان حکومت کاحصہ بنے گی اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام کی صوبائی قیادت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کوباقاعدہ طور پر آگاہ کریگی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کو پہلے دن سے ہی حکومت کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی تھی۔جمعیت علماء اسلام کی جانب سے فیصلے سے آگاہ کرنے کے بعد کابینہ میں انکی شمولیت کو حتمی شکل دی جائیگی اس حوالے سے آنے والے دنوں میں کابینہ میں اہم رد و بدل متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے