آٹے کے بحران پر تا حال قابو نہ پانا افسوسناک ہے،مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر وصوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد اشرف جان مولانا حافظ عبد الحق حقانی مولانا حکیم حبیب اللہ حاجی محمد شاہ لالا مفتی عبد السلام ریئسانی مفتی عبد الغفور مدنی حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی حافظ سراج الدین حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی حاجی قاسم خان خلجی مولانا محمد عارف شمشیر ملک عبداللہ خان ناصر آٹے کی قلت پر قابو نہ پانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کے بحران پر تا حال قابو نہ پانا افسوسناک ہے۔ بحران سے ذخیرہ اندوزوں نے ناجائز فائدہ اٹھا کرسیلاب زدہ عوام کی کمر توڑدی ہے۔انہوں نے کہا کہ بروقت پاکستان ایگریکلچر اینڈ سٹوریج کارپوریشن (پاسکو) اور پنجاب سے خریداری نہ کرنے کے حوالے سے محکمہ خوراک اور صوبائی حکومت نے غفلت اور سستی سے کام لیا جس کی وجہ سے بیس اور پچاس کلو بوری دوگنی قیمت سے بھی اوپر فروخت ہونے لگی جس سے تندور والوں نے روٹی کی قیمت بڑھانے اور وزن کم کرنا شروع کیا ہے اور خدشہ ہے کہ آٹے کے بحران کے خاتمے کے بعد بھی شہر کے گرد ونواح میں کم وزن اور زیادہ قیمت پر روٹی فروخت ہونے لگے گی، لہذا صوبائی حکومت آٹے کے بحران پر قابو پانے کے حوالے سے دعووں کی پاسداری کرتے ہوئے فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ خاموش نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے نوٹس میں ہے کہ ضلع کوئٹہ کے عوام کو سیلابی ریلوں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، مون سون کی بارشوں میں مال مویشی،قیمتی سامان اور انسانی جانیں ضائع ہوئیں حکومتی امداد کے منتظر متاثرین پر بحران کا عذاب مسلط کرنا انتہائی غیر ذمہ دارای اور غفلت ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے