ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پر کوئلہ لے جانے والا ٹرک بریک فیل ہونے کے وجہ سے بے قابو ہوکر الٹ گیا،معجزانہ طور پر ڈرائیور محفوظ
ہرنائی (ڈیلی گرین گوادر)ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پر کوئلہ لے جانے والا ٹرک بریک فیل ہونے کے وجہ سے بے قابو ہوکر الٹ گیا۔ہرنائی تا کوئٹہ مین شاہراہ پر کئی گھنٹے ٹریفک معطل کوئٹہ سے آنے اور جانے والے مسافر گاڑیوں سمیت دیگر گاڑیوں کی لمبی قطارے لگ گئیں۔ٹرانسپورٹروں نے اپنی مدد آپ پرائیویٹ مشنری کے زریعے کئی گھنٹے بعد مین شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا تاہم ٹرک میں سوار ڈرائیور ودیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہرنائی کوئٹہ مین شاہراہ خوست سے لیکر زیارت کچ موڑ تک جگہ جگہ سیلاب میں بہہ گئی ہے اس کے علاؤہ مانگی اور زردالو کے مقام پر دو رابطہ پل بھی سیلاب جانے اور چھپرریفٹ کے پہاڑی سلسلے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ انتہائی خستہ حال اور سفر کے قابل نہیں ہے