ڈالر کی انٹربینک قیمت 236 روپے سے بھی زائد ہوگئی

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) ڈالر کی پرواز مسلسل جاری ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 236 روپے سے زائد ہوگئی۔درآمدی شعبوں کی اپنے درآمدی کنسائمنٹس کے لیے زائد لاگت پر زرمبادلہ کے حصول بڑھنے اور پاکستان کو مطلوبہ قرضوں کے حصول میں ناکامی کے باعث جمعہ کو بھی ڈالر کی اڑان بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 95 پیسے کے اضافے سے 236.83 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

جمعرات کو ڈالر کی انٹربینک قیمت ایک روپیہ 56 پیسے کے اضافے سے 235.88 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر دو روپے اضافے سے 241 روپے کی سطح پر بند ہوئی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے