چمن،تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، دو زخمی

چمن(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں چمن بائی پاس روڈ پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ چمن بائی پاس پر پک اپ کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے تیز رفتار کار الٹ گئی، حادثے میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑی مردہ کاریز سے شہر کی طرف آرہی تھی کہ بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہوکر سڑک کنارے قائم گاڑیوں کے شورم میں جا گھسی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے