وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال
سمرقند(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں سی پی سی قومی کانگریس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری آل ویدر اسٹراٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ اور آہنی بھائی چارے نے وقت کی کسوٹی کا مقابلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے ذاتی عزم کااعادہ کیا۔خیال رہے کہ وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی چینی صدر سے یہ پہلی ملاقات تھی۔