نصیر آباد کے سیلاب متاثرین کی پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ کی طرف سے کوئی مدد نہیں کی گئی،میر صادق عمرانی

نصیرآباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر و سینٹرل کمیٹی کے ممبر سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ ایک ماہ کا عرصہ ہوگیا شدید بارشوں اور سیلاب کی کی وجہ سے یونین کونسل میرواہ یونین کونسل عبداللہ باڑی یونین کونسل فتح خان عمرانی یونین کونسل گڑی رحمان یونین کونسل منجھو شوری جس میں ہزاروں لوگ متاثر ہوئے بارش اور سیلابی ریلوں میں مقانات گرگئے لیکن آج تک گوٹھ کرم خان،خان کوٹ،گوٹھ جمہ خان گوٹھ حاجی خان گوٹھ تاجل فقیر گوٹھ شاہنواز عمرانی گوٹھ منظور مصرانی،اور یونین کونسل گوٹھ میر گل حسن منجھو گوٹھ رائیس غلام رسول منجھو گوٹھ شنبانی منجھو گوٹھ کوڑا خان منجھو کے لوگوں کو اب تک نا ہی کسی این جی اوز نا ہی حکومت کی طرف سے انکی کوئی مدد کی گئی ہے لوگ اس وقت بھی کھلے آسمان تلے کسان زمیندار جنکے گھر گرگئے انہیں کوئی امداد نہیں مل سکی اسی طرح یونین کونسل میرواہ کے سینکڑوں گوٹھ بھی متاثر ہیں انہوں نے کمشنر نصیرآباد ڈپٹی کمشنر کی توجہ اس جانب مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ اس ضلع میں صوبائی چیف سیکریٹری بلوچستان نے واضع ہدایات دے رکھی ہیں مگر کوئی غور نہیں کیا گیا ماضی میں بھی ان علاقے کے لوگوں کو علاقے کے سلیکٹڈ ایم پی اے نے نظر انداز کیا پی ڈی ایم اے کا راشن گوداموں میں پڑا ہوا ہے مگر لوگوں کو خوراک فراہم نہیں کیا جارہا اسی طرح کا چھتر طاہر کوٹ،فلیجی،کورار،قبہ شیر خان انتہائی متاثر ہوئے لیکن تاحال پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ کی طرف سے انکی کوئی مدد نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے