محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،حاجی عبدالواحد صدیقی

پشین(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی عبدالواحد صدیقی نے کہا ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، برشور اور توبہ کاکڑی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، علاقے کے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے برشور اور توبہ کاکڑی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برشور میں شین خام شاہی روڈ کا افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام تحصیل برشور کے جنرل سیکرٹری کلیم اللہ کاکڑ، مولوی محی الدین، ایوب لالا،حافظ محمد، مولوی یوسف، حقداد اور محمدحسن کاکڑ بھی موجود تھے۔ رکن صوبائی اسمبلی عبدالواحد صدیقی نے کہا کہ عوام کو درپیش عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کی خاطر انقلابی اقدامات سے دور رس نتائج برامد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے منتخب عوامی نمائندوں نے ہمیشہ علاقے کی ترقی کیلیے کام کیا ہے، آج برشور اور توبہ کاکڑی میں ترقی اور ترقیاتی اسکیمات کے جو آثار نظر آرہے ہیں وہ جمعیت علماء اسلام ہی کی مریون منت ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں علاقے کو سخت پسماندہ رکھاگیا، لیکن جمیعت علماء اسلام نے ہمیشہ اجتماعی ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے علاقے میں تعلیم صحت اور انفراسٹکچر کی بہتری کیلئے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں دیگر شاہراہوں سمیت مختلف اسکیمات کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جارہا ہے اور ہم کبھی بھی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے