سرجن جنرل پاکستان لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) سرجن جنرل پاکستان لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سرجن جنرل نے نصیر آباد اور ڈیرہ مراد جمالی میں آرمی کے فیلڈ میڈیکل کیمپوں کا دورہ کیا۔ آرمی پیرامیڈیکس اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا خاص طور پر نو زائیدہ بچوں اور خواتین سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ بچوں اور بالخصوص نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کو خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ بچوں اور خواتین کو ہر ممکن خوارک اور طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔سرجن جنرل نے ڈاکٹروں کو ہدایات دیں کہ وہ ہیضہ اور ٹائیفائیڈ سے متاثرہ لوگوں کو ویکسین لگائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے