خواجہ سعد رفیق کی نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ون ٹو ون ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کی شام وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سراوان ہاؤس میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ون ٹو ون ملاقات کی، ملاقات میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی بھی موجود ہیں۔ سیاسی رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، بارشوں اور سیلاب سے صوبے میں ہونے والے نقصانات ریلوے ٹریک کی بحالی اور ریلیف سرگرمیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور لائے گئے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی اور سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کو ریلیف سرگرمیوں سمیت صوبے میں محکمہ ریلوے کو ہونے والے نقصانات اور تباہ حال انفراسٹرکچر کی بحالی سے متعلق حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔