حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے ریلوے ٹریک اور پلوں کو بھی بہت نقصان پہنچا ہے،میرجان محمد جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے ریلوے ٹریک اور پلوں کو بھی بہت نقصان پہنچا ہے جعفر آباد ڈیرہ اللہ یار اور دیگر متصل علاقے اب بھی پانی میں میں ڈوبا ہوا ہیں. ضروری ہے کہ امدادی کارروائیوں اور بحالی کی سرگرمیوں کے ساتھ ریلوے ٹریک کو مسافروں کیلئے کارآمد بنانے ترجیحی بنیادوں پر فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائیں. یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے ساتھ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ وقت آپہنچا ہے کہ بلوچستان کے دیگر صوبوں کے بڑے شہروں سے ملانے کیلئے متبادل ریلوے ٹریک تعمیر کرنے کے حوالے سے ایک جامع حکمت عملی وضع کریں تاکہ صوبے بھر عوام کو آرام دہ ریلوے سفر کی سہولیات فراہم ہو سکیں. ملک و دیگر صوبے کے دیگر علاقوں سے رابطے بحال ہونے کے علاوہ علاقے میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا. قائمقام گورنر بلوچستان نے وفاقی وزیر ریلوے کی توجہ ہرنائی سبی اور کوئٹہ ٹو چمن ٹرین کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ان اضلاع کے عوام کو ریلوے کی جدید سفری سہولیات فراہم کرنا اشد ضروری ہے. یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارا صوبہ سینٹرل ایشیا تک راستہ فراہم کر سکتا ہے لہٰذا مسقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر نئی منصوبہ بندی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے