بلوچستان میں کورونا وائرس کے 6نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 6نئے کیسز رپورٹ،متاثرین افراد کی تعداد 35986ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے5اضلاع سے6افرادمیں کو روناوائرس کی تشخیص ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد35986ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 23ہے.رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.25فیصد ریکارڈ کی گئی.رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے 267ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 23افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے378اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کا شکار 5مریض صحت یاب ہو ئے جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 35585ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے