اسحاق ڈارکو اشتہاری قرار دینے کےخلاف کیس سماعت کے لیےمقرر
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سپریم کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ 21 ستمبر کو کرے گا۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی 2 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ عدالت نے مقدمےکے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جولائی کے آخری ہفتے میں وطن واپس آنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم قانونی مشیروں نے اسحاق ڈار کو سپریم کورٹ میں پٹیشن کا فیصلہ آنے تک لندن میں قیام بڑھانے کا مشورہ دیا۔
اس سے قبل اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان جانےکےحوالےسےپروگرام منسوخ نہیں ہوا اورپاکستان روانگی کا شیڈول جولائی کے آخر میں ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے حکومتی عہدے داروں کو قانونی پیچیدگیاں اور اسحاق ڈار کے لئے حالت ساز گار بنانے کی ہدایات کی تھی۔