ژوب،طوفانی بارشوں کے بعد گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی،کئی افراد جاں بحق درجنوں متاثر

ژوب (ڈیلی گرین گوادر)طوفانی بارشوں کے بعد گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی کئی افراد جاں بحق درجنوں متاثر ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گستوئی مندوخیل کلی بہلول حمزاخیل میں ہیضے کی وبا سے ایک اور خاتون جان بحق، ژوب یونین کونسل گستوئی مندوخیل بارڈر مون سون بارشوں کی وجہ سے مالی جانی نقصانات کے علاہ رہی سہی کسر گیسٹرو کی وبا نے پوری کردی ہے گستوئی بہلول میں ہیضے سے ایک اور خاتون جاں بحق درجنوں لوگ ہیضہ کی بیماری میں مبتلا ہیں علاقے میں مستقل طبعی عملہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامناہے ہے حکام سے نوٹس لینے کی پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ گستوئی مندوخیل علاقہ کو آفت ذدہ اور شدید مشکلات سے دوچار علاقوں میں شامل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے