پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 ستمبرسے کم ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 9.62 روپے کم ہوکر 235.98 روپے سے 226 روپے تک ہو سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.04روپے اضافے کے بعد 247.26 سے بڑھ کر 250.30 روپے ہو سکتی ہے۔
انڈسٹریل ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے ڈیزل کی قیمت 15فیصد بڑھی ہے، یعنی 6.46 روپے بڑھ کر 133.93 سے 140.38روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایکسچینج ریٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو 217.81 سے بڑھ کر 25.63روپے ہوا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی میں 18.74 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔