ٹرینوں کی بندش سے بے روزگار قلیوں کو امدادی رقم کی فراہمی

پاکستان (ڈیلی گرین گوادر)ٹرینوں کی بندش کے باعث بے روزگار ہونے والے قلیوں کو پاکستان ریلوے کی جانب سے امدادی رقم دی گئی ہے۔سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں گزشتہ ایک ماہ سے ٹرینوں کی بندش کے باعث بے روزگار ہونے والے قلیوں کو ریلوے کی جانب سے جزوی طور پر 10 ہزار روپے فی کس کی نقد امداد فراہم کی گئی ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک کی خرابی کی بنا پر پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرین آپریشن معطل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے قلیوں کی بڑی تعداد بھی بے روزگاری کا شکار ہوگئی ہے۔ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ڈویژنل کمرشل آفیسر پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن اسحاق بلوچ کی نگرانی میں فی قلی 10 ہزار روپے کی رقم ادا کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے