مستونگ،ضلعی انتظامیہ کی منشیات کے اڈوں کے خلاف کاروائیاں، اڈوں اور کمین گاہوں کو بلڈوز کردیا گیا
مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ضلعی انتظامیہ کی منشیات کے اڈوں کے خلاف کاروائیاں منشیات کے اڈوں اور کمین گاہوں کو بلڈوز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سلطان محمد بگٹی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرمستونگ عطاء المنعم بلوچ کے سربرائی میں ایس ایچ او لیویز تھانہ ولی خان پیرمحمدعلیزئی نائب رسالدار بلال احمد محمدشہی و دیگر آفیسران نے لیویز فورس کے بھاری نفری اور مشینری کے ہمراہ لیویز تھانہ ولی خان حدود میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات کے متعدد اڈوں کو مسمار کردیا جبکہ متعدد ٹکانوں کو سیل کردیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عطاء المنیم بلوچ نے کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے جسکی وجہ سے ہمارا نوجوان نسل تباہ ہوتا ہے اور علاقے میں چوری ڈکیتی اور بدامنی میں اضافے کا باعث بنتاپے، اس جرم میں ملوث عناصر کے ہمارے گھروں کے چراغوں کے تاریکیوں میں لے جانے نہیں چوڑینگے،انھوں نے کہاکہ کسی کو منشیات فروخت کرنے اور ایسے گناونے کاروبار یا ٹکانے بنانے کی اجازت نہیں ہوگی انھوں نے کہا کہ علاقہ مکین اپنے آس پاس میں کسی منشیات فروش کو جگہ یا ٹکانہ بنانے نہ دیں یہ معاشرے کے ناسور ہیں اور انتظامیہ نے منشیات کے مکمل خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے اور کسی دباو میں آئے بغیر منشیات کے خلاف کاروائیاں جاری رہینگی لہذا عوام ایسے عناصر سے دور رہے بصورت دیگر منشیات کا کاروبار اور اس سے منسلک افراد کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔