محکمہ تعلیم میں کھلے عام نان ٹیچنگ آسامیوں پر میرٹ کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہے،شاہینہ کاکڑ

پشین(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں نان ٹیچنگ کی خالی آسامیوں پر میرٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اقرباء پروری کے تحت امیدواروں کی حق تلفی کی گئی ہے، یہاں پشین میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے شاہینہ کاکڑ نے محکمہ تعلیم کے نان ٹیچنگ آسامیوں پر اقربا پروری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کھلے عام نان ٹیچنگ آسامیوں پر میرٹ کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہے میرٹ کے دعویداروں کے ناک کے نیچے یہ سلسلہ افسوسناک ہے جس کی وجہ سے اہل امیدواروں کی حق تلفی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہاں مطالبہ کیا کہ محکمہ تعلیم کی حالیہ خالی آسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتیاں کی جائیں تاکہ علاقے کے بیروزگار اور حقدار اہل نوجوانوں کو ان کا حق مل سکے لیکن بدقسمتی سے میرٹ کے دعویداروں کے ناک کے نیچے میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہے لیکن کوئی سننے والا نہیں ہے اس سلسلے میں رپورٹس بھی سوشل میڈیا کا حصہ بنی ہے یہ صورت حال صوبائی محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہیں چاہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے اور ان بے ضابطگیوں کا نوٹس لیں بصورت دیگر ہمیں قانونی راستہ اپنانے مجبور نہ کیاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے