قلات،زمین کے تنازے پرفائرنگ سے خاتون سمیت4 افراد زخمی

قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات کے علاقہ مصطفی آباد میں گزشتہ روز زمین کے تنازے پر فائرنگ لاٹھیوں کے ساتھ وار، جھگڑے کے نتیجے میں 4افراد زخمی زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل۔تفصیلات کے مطابق قلات سے 10کلومیٹر دور مصطفی آباد میں زمین کے تنازے پر لاٹھیوں اور بارہ بور اور پسٹل کے زریعہ فائرنگ جس کے نتیجے میں سماجی رہنما میرعلی نواز محمدحسنی غلام قادر، امیربخش مسماہ (ح )کو زخمی کردیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبعی امداد ملنے کے بعد فوری طور پر کوئٹہ ریفرکردیا گیا مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے