شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،وزیراعظم اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف دورے پر ازبکستان پہنچ گئے جہاں ان کی روسی صدر یوٹن سے ملاقات ہوئی، وہ کل شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیراعظم آج سے ازبکستان کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

روسی صدر پیوٹن سے ملاقات سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ شہباز شریف کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سامنا بھی ہوگا۔شنھگائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں تین مواقعوں پر پاک بھارت وزرائے اعظم کا تین مقامات پر آمنا سامنا ہوگا، تمام ممالک کے سربراہان یادگاری پودا لگانے کی تقریب میں اکٹھے ہوں گے- شہباز شریف اور نریندر مودی پودا لگانے کے وقت ایک ہی جگہ ہوں گے- بعد ازاں جمعہ کے روز صدر ازبکستان شوکت مرزائیوف کی جانب سے سربراہان مملکت کواستقبالیہ دیا جائے گا، جس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ایک ساتھ ہوں گے۔

جمعے کے روز سربراہی کانفرنس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ایک ہی میز ہر موجود یوں گے- وزیراعظم شہباز شریف جمعرات صبح 10:30 بجے سمر قند پہنچیں گے، جس کے فوری بعد وہ حضرت خضرؓ کے روضے پر حاضری دیں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کونسل کے اجلاس میں رہنما اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے